تجاوزات ختم نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی او لاہور کو نوٹس

تجاوزات ختم نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی او لاہور کو ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پیر مکی بازار راوی روڈ سے تجاوزات ختم نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی او لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اپریل تک جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس سید منصورعلی شاہ نے شکیل الرحمان کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی او لاہور کو حکم دیا تھا کہ پیر مکی بازارراوی روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ،ڈی سی او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے ڈی سی او لاہور سے 4 اپریل تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر