عمیرہ احمد کے ناول کو چرا کر ڈرامہ بنانیوالے پروڈیوسر کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

عمیرہ احمد کے ناول کو چرا کر ڈرامہ بنانیوالے پروڈیوسر کیخلاف کارروائی نہ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ناول نگار عمیرہ احمد کے ناول کو چرا کر ڈرامہ بنانے والے پروڈیوسر کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد محسن بٹ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دئیے۔جسٹس یاور علی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نجی پروڈکشن ہاوس کے پروڈیوسر نے ناول نگارعمیرہ احمد کے ناول کو چرایا اور بغیر اجازت "تھوڑا آسمان" نامی ڈرامہ بنا ڈالا۔انہوں نے کہا کہ ناول کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پروڈیوسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیاتھا مگر ایف آئی اے نے کوئی کاروائی نہیں کی لہذا عدالت ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے،جز پر عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد محسن بٹ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پراکیس مارچ کے لئے نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر