اصلاحات کے نام پر نیب کی خود مختاری قبول نہیں،میاں محمودالرشید

اصلاحات کے نام پر نیب کی خود مختاری قبول نہیں،میاں محمودالرشید

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں میں احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ختم کرکے ناقدین کے منہ بند ہو گئے، اصلاحات کے نام پر نیب کی خود مختاری قبول نہیں، آئینی ادارے کو خود مختار بنائے گئے غیر جانبدار احتساب ممکن نہیں، بہت ہو گیا اب مک مکا کی سیاست کا خاتمہ، ہر ایک کا احتساب ہوناچاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پبلک سیکرٹیریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت اپنے چند وزیروں مشیروں کو بچانے کیلئے قومی ادارے کو سیاسی دباؤ میں لانا چاہتی ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ کے پی کے آزاد احتساب کی راہ میں رکاوٹ بننے والی ترامیم کا خاتمہ کیا جا رہا ہے جس کے بعداحتساب کی راہ میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی لہذاحکمران تنقید بند اور نیب کی خود مختاری پر وار کرنے سے باز رہیں کیونکہ خیبر پختو نخوا کے علاوہ کسی بھی صوبے نے بلا تفریق احتساب کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے۔

مزید : صفحہ آخر