اوگرا کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس

اوگرا کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے اوگرا کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔جسٹس مامون رشید شیخ درخواست جسٹس پارٹی کی متفرق درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر آگئی ہیں اوراوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی شفارش کی لیکن حکومت اس پر مکمل عمل نہیں کررہی، اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا تمام ریکارڈ طلب کیا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے اوگرا کی تجویز کردہ قیمتوں کی تفصیلات بھی منگوائی جائیں، لاہور نے درخواست پر وفاقی حکومت کو 16 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔

مزید : صفحہ آخر