برٹش ہائی کمشنر اورسکاٹش پولیس کے وفد کی آئی جی سے ملاقات

برٹش ہائی کمشنر اورسکاٹش پولیس کے وفد کی آئی جی سے ملاقات

لاہو ر(کرائم رپورٹر)نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا سے برٹش ہائی کمشن کے نمائندوں نے سکاٹش پولیس کے وفدکے ہمراہ گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔برٹش ہائی کمشن کے نمائندوں میں ڈیوڈمارگن،سینےئرایڈوائزر رولز آف لاء لان بریسول ، فرسٹ سیکرٹری برٹش ہائی کمشن جبکہ سنٹرل پولیس آفس سے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کیپٹن (ر) عثمان خٹک، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز بی اے ناصر، ڈی آئی جی ٹریننگ سعد اختر بھروانہ اور ایس ایس پی مانیٹرنگ وقاص الحسن شامل تھے۔وفد نے آئی جی پنجاب کو انوسٹی گیشن ، کاؤنٹر ٹیررزم ، آپریشن اور ٹریننگ کے شعبوں میں اپنے تجربات کی روشنی میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ جس پر آئی جی پنجاب نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، کیپٹن (ر) عثمان خٹک نے وفد کو پولیس کا روائتی سووینےئر پیش کیا۔

مزید : صفحہ آخر