میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کا چھاپہ،پارک میڈیکل کالج کا جعلی ہسپتال پکڑا گیا
لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کے صدر نے پارک میڈیکل کالج پر چھاپہ مارا اس دوران کالج انتظامیہ کی ہیرا پھیری پکڑ لی گئی کالج کی طرف سے کاغذوں پر ظاہر کیا گیا جعلی ہسپتال ہوا میں نظر آیا جس کا صدر پروفیسر شبیر نے نوٹس لیتے ہوئے کالج انتظامیہ کو معاملات بہتر کرنے کے لیے 3ماہ کی مہلت دے دی ۔گزشتہ روز پی ایم ڈی سی کے صدر پروفیسر شبیرنے دیگر ممبران ڈاکٹر طاہر بندیشہ اور دیگر ممبران کے ہمراہ سنٹرل پارک کالج پر چھاپہ مارا اس دوران کونسل کے صدر نے کالج انتظامیہ سے دریافت کیا کہ جو کاغذوں میں آپ نے 3سو بیڈز کا بھٹی ہسپتال ظاہر کیا ہوا ہے وہ ہسپتال کہاں ہے جس پر انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ ہسپتال قصور کے قریب ہے جہاں معائنہ کے دوران چند بیڈز پائے گئے جن پر مریض داخل نہیں تھے اور ایسے لگ رہا تھا کہ بیڈز تازہ سجائے گئے تے جس کا کونسل کے صدر نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ کے کالج کو بند کر دیا جائے زیر تعلیم ایم بی بی ایس کے طلبہ کو کہاں تربیت دیتے ہو آپ ڈاکٹر پیدا کرنے کی بجائے ڈنگر ڈاکٹر پیدا کر رہے ہیں جس پر کالج انتظامیہ نے معاملات بہتر کرنے کے لیے 3ماہ کی مہلت طلب کی جو انہیں دے دی گئی اس حوالے سے کونسل کے صدر نے پروفیسر سبیر نے کہا کہ مقصد اصلا ح ہے ایسے میڈیکل کالج جہاں کاروبار ہو رہا ہے انہیں بند کر دیں گے۔