سیکرٹری بلدیات کو فیڈرل سیکرٹری مواصلات کا چارج لینے کی ہدایت، خالی اسامی کیلئے تین افسران کے نام پر غور

سیکرٹری بلدیات کو فیڈرل سیکرٹری مواصلات کا چارج لینے کی ہدایت، خالی اسامی ...

لاہور (نیو زرپورٹر)صوبائی حکومت نے سیکرٹری بلدیات خالد مسعود چوہدری کو پنجاب سے ریلیو کر دیا، خالی ہونے والی اسامی کے لئے تین افسران کے نام زیر غور ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے خالد مسعود چوہدری کو صوبائی سیکرٹری بلدیات کے عہدے سے ریلیو کرتے ہوئے وفاق کی ہدایات پرفیڈرل سیکرٹری مواصلات کا چارج لینے کی ہدایات کی ہیں۔جبکہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سیکرٹری بلدیات کی تعیناتی کے لئے تین ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ ان میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو میاں مشتاق احمد، ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر ثاقب عزیز اور ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو جواد رفیق ملک کے نام شامل ہیں۔ سیکرٹری بلدیات کے عہدہ پر تعیناتی کے لئے حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر