سندھ اسمبلی، شرمین عبید چنائے کو خراج تحسین کی قرارداد متفقہ منظور
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی نے شرمین عبید چنائے کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ۔سندھ اسمبلی کااجلاس سپیکر آغا سراج درانی کے زیرصدارت ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں غیر ت کے نام پر قتل کے موضوع پر خصوصی دستاویزی فلم پر شرمین عبید چنائے کو ملنے والے آسکر ایوارڈ پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد خواتین ارکان اسمبلی نے پیش کی۔ ارکان اسمبلی نے شرمین عبید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔گئی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے خرم شیر زماں نے مسلمانوں کے شراب خریدنے اور شراب کی کھلے عام فروخت پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ صوبائی وزیر سکندر میندرو نے کہا کہ مسلمانوں کو شراب خریدنے سے گریز کرنا چاہئے،سپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس آج صبح دس بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔