بھارت،وزیر اعلیٰ دہلی کی گاڑی پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ

بھارت،وزیر اعلیٰ دہلی کی گاڑی پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں نامعلوم افراد نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کی گاڑی پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا ، اروند کیجریوال حملے میں محفوظ رہے ۔سماجی ویب سائٹ پر کیے گئے ایک ٹویٹ میں اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑ ی پر پتھر برسائے گئے اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا ، تاہم مخالفین ان کاحوصلہ نہیں توڑ سکتے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پتھرا ؤسے گاڑی کے سامنے والا شیشہ ٹوٹ گیا تاہم کیجریوال حملے میں محفوظ رہے ، اروند کیجریوال نے حملے کا ذمہ دار ریاستی حکمران پارٹی اکالی دال کو ٹھہرایا ہے ۔

کیجر یوال حملہ

مزید : صفحہ آخر