ریلوے پولیس کی کارروائی ،6 ایکڑ 4 کنال سے زائد زرعی ،کمرشل اور رہائشی اراضی واگزار

ریلوے پولیس کی کارروائی ،6 ایکڑ 4 کنال سے زائد زرعی ،کمرشل اور رہائشی اراضی ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف سیکشنوں سے زرعی کمرشل اور رہائشی اراضی 6 ایکڑ 4 کنال سے زائد 9 کروڑ77 لاکھ سے زائد مالیت کی قیمتی زمین واگزارکروا لی ۔ تفصیل کے مطابق پچھلے دو ہفتوں کے دوران ریلوے پولیس لاہور، راولپنڈی، ملتان اور کراچی ڈویژن میں ریلوے حکام سے مل کر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کئے گئے ۔ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا ۔ آئی جی ریلوے پولیس نے تمام ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن میں محکمہ ریلوے کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے ۔

مزید : صفحہ آخر