شہبازشریف کا ایم پی اے چوہدری گلزار احمدکے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت

شہبازشریف کا ایم پی اے چوہدری گلزار احمدکے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت

لاہور)خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری گلزار احمداورڈی آئی جی چوہدری شفیق احمد کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر