چارسدہ،شہدائے باچاخان یونیورسٹی کاچہلم آج منایاجائے گا

چارسدہ،شہدائے باچاخان یونیورسٹی کاچہلم آج منایاجائے گا

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)باچاخان یونیورسٹی پرہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے افراد کا چہلم آج منایا گیا۔حملے میں شہید ہونے والے افراد کی یاد میں یونی ورسٹی کیمپس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدا کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور ان کی ارواح کے لئے دعا کی گئی۔باچا خان یونی ورسٹی پرہونے والے حملے میں 21 افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوئے تھے جبکہ پاک فوج کی جانب سے ریسکیوآپریشن کے نتیجے میں چاروں حملہ آوروں انجام کوپہنچ گئے تھے۔

مزید : صفحہ آخر