روس میں بچے کاسر قلم کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار

روس میں بچے کاسر قلم کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار

ماسکو(این این آئی)روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو ایک کٹا ہوا سر اٹھا کر جا رہی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ یہ خاتون اس بچے کی آیا تھی جسے مبینہ طور پر اس نے قتل کیا اور پھر اس فلیٹ کو آگ لگا دی جہاں وہ رہتا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حجاب پہنے ہوئے خاتون ایک کٹا ہوا سر ہاتھ میں اٹھائے ایک میٹرو سٹیشن کے قریب چلتے ہوئے دیکھی گئی۔ایک پولیس آفیسر نے اسے روکا اور زمین پر گرا دیا۔ماسکوتحقیقاتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون کو نفسیاتی معائنے کے سینٹر بھیج دیا گیا ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ کیا اسے احساس ہے کہ اس نے کیا کیا ہے؟تین سے چار سال کے بچے کی سربریدہ لاش ملنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

مزید : صفحہ آخر