جدہ،ایشین فلم فیسٹول میں پاکستان کی جانب سے ’’ملالہ ‘‘ کی نمائش

جدہ،ایشین فلم فیسٹول میں پاکستان کی جانب سے ’’ملالہ ‘‘ کی نمائش

جدہ (بیورو رپورٹ) ایشین فلم فیسٹول جو یہاں قونصلر جنرل کلب کے زیر اہتمام جاری ہے میں پاکستان کی جانب سے ’’ملالہ ‘‘ فلم دکھائی گئی ،بڑی تعداد میں پاکستانی ، سعودی فیملیوں، سفارتی نمائندوں نے شرکت کی جبکہ خصوصی شرکت کرنے والوں کو او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد نعیم خان اور شہزادی جوہرہ بن صالح زوجہ شہزادہ خالد بن عبداللہ بن محمد السعودی بھی فلم دیکھنے والوں میں شریک تھے۔ اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل شہریار اکبر نے مہمانوں کا شرکت پر شکریہ ادا کیا، خصوصی طور پر انڈونیشین قونصل جنرل کا جنہوں نے فلم کیلئے ہال مہیا کیا۔اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بھی اس کو ’’ پاکستان کا فخر ‘‘ قرار دے چکے ہیں۔مہانوں کا استقبال کرنے والوں میں ہیڈ آف چانسلری جنید وزیر ،دوسرے افسران اور خود قونصل جنرل شامل تھے ۔ یہ ایشین فلم فیسٹول 11 مارچ تک جاری رہے گا اور گیارہ مارچ کو ایشین فوڈ فیسٹول بھی منعقد کیا جائیگا۔

مزید : صفحہ آخر