زرداری کی شرمین عبید چنائے کوآسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

زرداری کی شرمین عبید چنائے کوآسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو دوسرا آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ سابق صدر نے شرمین عبید چنائے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر ور باضمیر خاتون ہیں جو پاکستانی معاشرے کے ایسے موضوعات پر کام کر رہی ہیں اور انہیں اجاگر کر رہی ہیں جن کا پاکستان کو سامنا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ پانچ سالوں میں دو آسکر ایوارڈ جیتنا انتہائی عظیم کارنامہ ہے اور اس ایوارڈ سے پاکستان کا دنیا میں ایک مثبت تاثر پیدا ہوا ہے۔

مزید : صفحہ آخر