رضائیاں پیک ،پنکھے چلنے لگے،بیشتر علاقو ں میں موسم گر م رہنے کی پیش گوئی

رضائیاں پیک ،پنکھے چلنے لگے،بیشتر علاقو ں میں موسم گر م رہنے کی پیش گوئی

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارلحکومت کا موسم تبدیل گرمی کاآغاز رضائیاں کمبل پیک ہو گئے دن کے اوقات میں پنکھے بھی چلنے لگے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصو ں میں موسم خشک اور گر م رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق شدید سردی کی ایک لہر کے بعد شہر لاہور کا موسم تبدیل ہو چکا درجہ حرارت تیس ڈگری کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے بعض دفاتر میں تو پنکھے بھی چل چکے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایک آدھ ہلکی بارش کے بعد موسم مزید گرم ہو گا اور مارچ کا آغاز ہی گرم دکھائی دیتا ہے اور مارچ کے وسعت تک دن کے ساتھ رات کو بھی پنکھے کی ضرورت محسوس ہو گی۔

مزید : صفحہ آخر