حج پالیسی کی تیاریاں،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا

حج پالیسی کی تیاریاں،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر مرزا سعودی عرب اور لاہور کے دورے کے بعد آج اسلام آباد پہنچیں گے ،حج پالیسی2016ء کی تیاریوں کے سلسلے میں پیش رفت کا امکان،وفاقی سیکرٹری نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا یاد رہے وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف کی قیادت میں حج 2016ء کا سعودی عرب کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کے لیے سعودی عرب جانے والے وفد میں وفاقی سیکرٹری شامل تھے ایم او یو سائن کیا ہوا ہے کیا کیا نکات طے پائے ہیں وزارت مذہبی امور کے ذمہ داران پر بھی اعتماد نہیں کیا جا رہا ون مین شو کی وجہ سے ملک بھر کے حج آرگنائزر کے ساتھ ساتھ وزارت مذہبی امور کا عملہ بھی پریشان ہے انہیں کوئی بات کا علم نہیں کیا ہونے جا رہا ہے وفاقی سیکرٹری سعودی عرب سے سیدھے اپنے گھر لاہور پہنچے تھے پیر لاہور میں گزار کر منگل کو دوبارہ دفتر جائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر