جدہ،ہوٹل مالکان کو پکے گوشت کی تفصیلات آویزاں کرنیکا حکم

جدہ،ہوٹل مالکان کو پکے گوشت کی تفصیلات آویزاں کرنیکا حکم

جدہ(محمد اکرم اسد) سعودی وزارت بلدیات و دیہی ترقی کی جانب سے مملکت کے تمام ہوٹلوں اور ریسٹورانوں کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے وہ ہوٹلوں میں پکائے جانیو الے گوشت کے بارے میں معلومات آویزاں کریں۔ وزارت بلدیات کے ترجمان محمد بن سعد نے کہا ہے کہ مملکت میں مقیم اور مقامی شہریوں کی صحت کے حوالے سے وزارت انتہائی محتاط ہے، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ وزارت کی جانب سے مملکت کے تمام بلدیات کو اطلاع فراہم کر دی گئی ہے کہ اپنے دائرہ عمل میں قائم کرنے والے ریسٹوران اور ہوٹل کے مالکان و انتظامیہ کو مطلع کردیں کہ اپنے ہوٹل اور ریسٹوران میں واضح مقام پر بورڈ آویزاں کریں جس پر واضح طورپر تحریر کیا گیا ہو کہ جو گوشت وہ استعمال کر رہے ہیں کس کا ہے؟ اس کے ساتھ ہی ہوٹل انتظامیہ اس بات کی بھی پابند وہ گی کہ گوشت درآمد کئے جانے والے ملک کا نام بھی واضح طورپر درج کیا جائے جسے صارفین دیکھ سکیں بورڈ ایسی جگہ آویزاں کیا جائے جو عام صارف کی نظر میں ہو ، ہوٹل مالکان کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گوشت کے بارے میں مفصل معلومات فراہم کریں جس میں تحریر ہو کہ گوشت تازہ ہے، فریزر کا چِلڈ، وزارت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے تمام شہروں میں بلدیہ کے ذمہ دران کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ تفتیشی کارروائیوں کا آغاز کریں اور خلاف ورزی کے مرتکب ہوٹلوں اور ریسٹورانوں کی انتظامیہ کو جرمانے عائد کئے جائیں۔

گوشت تفصیلات

مزید : صفحہ آخر