محکمہ جیل خانہ جات کی مبینہ غفلت، شہری قتل کیس سے بری ہونے کے باوجود 7برس قید کاٹتا رہا

محکمہ جیل خانہ جات کی مبینہ غفلت، شہری قتل کیس سے بری ہونے کے باوجود 7برس قید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )محکمہ جیل خانہ جات کی مبینہ غفلت شہری کی 7برس کی زندگی کھا گئی، شہری قتل کیس سے بری ہونے کے باوجود 7برس قید کاٹتا رہا، ہائیکورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے شہری محبوب احمد کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی طرف سے غلام عباس ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ 2006ء میں ٹرائل کورٹ فیصل آباد نے عبدالغنی کے قتل کے جرم میں درخواست گزار محبوب احمد کو عمر قید کی سزا سنائی جسے لاہور ہائیکورٹ نے 2009ء میں معطل کر کے محبوب احمد کو بری کر دیا، انہوں نے مزید بتایا کہ بری ہونے کے باوجود فیصل آباد جیل انتظامیہ نے مدعی کے ساتھ ملی بھگت کر کے درخواست گزار کو بریت کے فیصلے سے آگاہ ہی نہیں ہونے دیا، ان پڑھ ہونے کی وجہ سے درخواست گزار مزید کوئی کارروائی نہ کرسکا، جیل کے نئے سپرنٹنڈنٹ نے قیدیوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی تو انکشاف ہوا کہ درخواست گزار 7برس پہلے سے بری ہوچکا ہے جس پر اسے جیل سے رہا کیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کی زندگی کے 7برس ضائع کرنے اور سے بلاوجہ جیل میں قید رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، عدالت نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات سے 15مارچ تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -