گجرات، زیر حراست ملزم کا قتل، تھانیدار کو 2مرتبہ سزائے موت، 5لاکھ جرمانے کا حکم

گجرات، زیر حراست ملزم کا قتل، تھانیدار کو 2مرتبہ سزائے موت، 5لاکھ جرمانے کا ...

گجرات (بیورورپورٹ) زیر حراست ملزم کو قتل کرنے کے الزام میں تھانیدار کو 2مرتبہ سزائے موت 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا گیا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی فاضل جج بشری زمان نے زیر حراست ملزم کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کرنے والے اے ایس آئی سید فراز نوید کو مجرم قرار دیتے ہوئے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا فاضل جج نے اختیارات کے غیر قانونی استعمال کے جرم میں مجرم کو تین سال قید اور پچاس ہزار جرمانہ کا بھی حکم سنایا تھانہ سول لائن گجرات میں 6 نومبر 2014 کو سید کوثر کی مدعیت میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی سید فراز نوید نے ایک مقدمہ کی تفتیش کے دوران طفیل حیدر کو گردن پر کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتارد یا تھا سید فراز نوید کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تھانیدار کوسزائے موت

مزید : صفحہ آخر