پرائمری تا میٹرک امتحانات جاری، حکومت کا کورسز کی عدم دستیابی کے باوجود دنیا تعلیمی سیشن شروع کرنیکا حکم

پرائمری تا میٹرک امتحانات جاری، حکومت کا کورسز کی عدم دستیابی کے باوجود دنیا ...

فیصل آباد(بیورورپورٹ)پنجاب بھر میں اساتذہ پرائمری مڈل اور میٹرک کے امتحانات اور پیپر مارکنگ میں مصروف اور سلیبس کی کتابوں کی عدم دستیابی کے باوجود حکومت نے نئی کلاسوں میں داخلہ اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں ایک مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں اساتذہ پرائمری اور مڈل کلاسز کے امتحانی پیپرز کی چیکنگ میں مصروف ہیں اور پھرمیٹرک کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں جہاں ان کی امتحانی ڈیوٹیاں شروع ہو رہی ہیں دوسری طرف سلیبس کی کتابوں کے مکمل سیٹ ابھی تک تیار ہو کر متعلقہ سٹورز میں بھی نہیں پہنچ سکے اورجو کتابیں موجود ہیں وہ ابھی تک سٹورز میں ہی پڑی ہیں. ان حالات میں حکومت پنجاب نے نئے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں. اورنئے داخلے شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے. بے شمار والدین استفسار کر رہے ہیں کہ ان حالات میں بچے سکولوں میں جا کر کیا کریں گے.

مزید : صفحہ آخر