تحفظ خواتین بل کی منظوری کے بعد شوہر کیخلاف پہلا مقدمہ درج

تحفظ خواتین بل کی منظوری کے بعد شوہر کیخلاف پہلا مقدمہ درج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں تحفظ نسواں بل کی منظوری کے بعد پہلا مقدمہ لاہور میں درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ گرین ٹاون میں درج مقدمے میں ایک بیوی بسرا بی بی نے درخواست دی ہے کہ اس کا خاوند طیب نشہ اورمجھ پر تشدد کرتا ہے جبکہ گھر میں فاقے چل رہے ہیں۔مجھے میرا حق دلوایا جائے۔ خاتون اپنے بچے کو لے کر تھانے میں پہنچ گئی۔ پولیس نے اس کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول