گورنر سندھ سے ڈی جی رینجرزکی ملاقات ،سکیورٹی صورتحال پر گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے پیر کو ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں شہر میں جاری آپریشن اور امن و امان کی صورت حال پر گفتگو کی گئی ہے ۔ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق گورنر سندھ اور ڈی جی رینجرز میں شہر کی سکیورٹی صورت حال پر بات چیت ہوئی اور کراچی میں جاری آپریشن میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہا گیا ۔