کراچی :ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سیاسی جماعت کے2کارکن گرفتار

کراچی :ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سیاسی جماعت کے2کارکن گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے2 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے 2کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان بھیا اور خرم کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق لیاری سیکٹر کے یونٹ 31 اور 32 سے ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول