غنویٰ بھٹوکے زیر صدارت پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس

غنویٰ بھٹوکے زیر صدارت پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ( شہید بھٹو ) کی چیئرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹوکے زیر صدارت پارٹی سندھ کے صوبائی کابینہ کا اجلاس کلفٹن کراچی میں منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور حکمران جماعت اور حزب اختلاف کے روایتی انداز سیاست کے نتیجہ میں عوام کے بڑہتے ہوئے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا .مذکورہ اجلاس کے دوران خطاب کے دوران محترمہ غنویٰ بھٹو نے صوبائی کابینہ کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ عوامی رابطہ مہم تیز تر کریں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں . انہوں نے مزید کہا کہ زرداری لیگ کی بے اصولی اور منافقت کی سیاست سے پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں بلکہ قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے فکر و فلسفہ سیاست اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے مزاحمتی اور اصولی سیاست پر کاربند پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) میدان عمل میں ہے جو اپنے منشوراور عوامی حقوق کے حصول کی جدوجہد پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گی . محترمہ غنویٰ بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ان کے احیاء اور نظریاتی بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے اس وقت کی پارٹی چیئرپرسن مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے احکامات پر پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) کے نام سے جدوجہد شروع کی جو تاحال جاری ہے اور حقیقی عوامی انقلاب تک جاری رہے گی. مذکورہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ۵۱ مارچ کو پارٹی کے یوم تجدید عہد کی تقریبات سندہ کے تمام اضلاع میں منعقد کی جائیں گی جبکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 37 واں یوم شہادت کے موقع پر4 اپریل کو شہداء کے مزار واقع گڑھی خدابخش میںِ ایک شاندار تعزیتی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا . اجلاس میں سندھ کے صدر علی احمد پلیپوٹو ، سینئر نائب صدر کشمیر خان جکھرانی ، جنرل سیکریٹری اسلم شاہ ، ڈاکٹر مظہر میمن ، پیرل مجیدنو ایڈوکیٹ ، مجید سیال ، صدر الدین مغیری ، عبد خان بالادی ، پیر محمد شاہ، حاجی نذیر خان مدی ، نیک محمد کورائی اور دیگر نے شرکت کی .