پاک بھارت تناؤ میں کمی امریکہ کردار ادا کر رہا ہے ، جان کیری

پاک بھارت تناؤ میں کمی امریکہ کردار ادا کر رہا ہے ، جان کیری

 واشنگٹن(آن لائن) امریکی وزیر خا رجہ جان کیری نے کہاہے کہ امریکا، پاکستان اور بھا رت کے ساتھ قریبی تعلقات استوار رکھتا ہے کیوں کہ اس طرح جوہری ہتھیاروں سے مسلح جنوبی ایشیائی پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی. اپنے ایک بیان میں جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا، اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان 'مفاہمت' کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی پوری کوشش کررہا ہے.اپنے ایک بیان میں انھوں نے بالواسطہ طور پر اْن میڈیا رپورٹس کی بھی تصدیق کی، جن میں کہا جارہا تھا کہ امریکا 'خاموشی سے' دو طرفہ مذاکرات کے لیے پاک۔ہندو وزرائے اعظم کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے.جان کیری کا کہنا تھا کہ ہم اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں. میرا خیال ہے کہ مذاکرات کے لیے دونوں رہنماؤں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے' ان کا کہنا تھا کہ ہم وہ کام نہیں کرنا چاہتے جس سے توازن بگڑے، ساتھ ہی ہم اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان اپنے ملک میں قابلِ شناخت دہشت گردوں کے خلاف ایک بہت مشکل لیکن قانونی جنگ میں مصروف ہے، جو پاکستان کے لیے خطرہ ہے'امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ اسی ہزار فوجی دستے پاک۔افغان سرحد پر تعینات کر رکھے ہیں.امریکی دفاعی ماہرین کو خدشہ ہے کہ ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کی صورت میں پاکستان کو اپنے فوجی مشرقی سرحد پر بھیجنے پڑیں گے، جس کی وجہ سے طالبان کو افغانستان سے باآسانی فرار ہونے کا موقع مل جائے گا.امریکا کے لیے پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنا مشکل ہے ، ادھرجوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ایک نیوکلیئر سمٹ اگلے ماہ واشنگٹن میں ہونے جارہا ہے، جس میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندرا مودی بھی شرکت کریں گے.اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں سیکریٹری آف اسٹیٹ امریکی ٹیم کی قیادت کریں گے، جس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل، محکمہ دفاع اور امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے افسران بھی شریک ہوں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول