کراچی ،محمود آباد کے علاقے سے ٹارگٹ کلر محمود علی شیخ گرفتار

کراچی ،محمود آباد کے علاقے سے ٹارگٹ کلر محمود علی شیخ گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے گذشتہ رات خفیہ معلومات کی بنیاد پر محمود آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر محمود علی شیخ کو گرفتار کر لیا۔پیر کو رینجرز ترجمان کے جاری بیان کے مطابق ملزم ایک عسکری ونگ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہے اور سابقہ یونٹ انچارج اور لیبر ڈویژن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کا بھی انچارج رہ چکا ہے۔ ملزم عسکری ونگ کے دہشت گرد جاوید لنگڑا کے ساتھ بھارت بھی جا چکا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد ٹارگٹ کلنگز کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھتے کی متعدد وارداتوں اور چائنہ کٹنگ میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کو پیر کی صبع انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جس پر عدالت نے ملزم کو 90 روزہ ریمانڈ برائے تحقیقات پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول