مہمند ایجنسی ، دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں میں 44لاکھ کے امدادی چیکس تقسیم

مہمند ایجنسی ، دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں میں 44لاکھ کے امدادی چیکس تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان)مہمند ایجنسی، دہشت گردی سے متاثرہ 11 خاندانوں میں 44 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم ۔ پیسے قیمتی انسانی جانوں کے تعم البدل نہیں مگر حکومت کی طرف سے شہداء کے لواحقین اور یتیم بچوں کیساتھ اظہار ہمدردی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے دروازے متاثرہ خاندانوں کیلئے کھلے رہینگے۔ اور ان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم نے پی اے آفس غلنئی میں مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مہمند رائفلز کے کیپٹن فراز، اے پی اے حسیب الرحمن خلیل، ایجنسی سرجن ڈاکٹر رضاء اللہ اور عمائدین بھی موجود تھے۔ پی اے مہمند نے اس موقع پر مختلف اوقات میں دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین ، اسلام بی بی ، ناصرہ بی بی، محمد یونس، اسلم خان، بادام خان، رشید خان، محمد گل سمیت 11 خاندانوں میں 44 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر پی اے مہمند نے کہا کہ ملک بھر اور مہمند ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعات میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرین اور شہداء کے گھرانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ روپے قیمتی انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی مگر اس سے غمزدہ خاندانوں کی گھریلوں ضروریاں پوری ہونے میں مدد ملتی ہے اور حکومتی تعاون کا احساس دلانے کیلئے یہ امداد لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رنگ لائیگی۔ اور پاک سرزمین میں مستقبل قریب میں پائیدار امن قائم ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کے دفاتر کھلے رہینگے اور ان کی ضروریات ترجیحی بنیاد پر پوری اور ان کے مسائل فوری حل کئے جائینگے۔