کوہاٹ ،سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد گرفتار

کوہاٹ ،سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد گرفتار

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ شہر کے مقامی ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں سرچ آپریشن کے دوران 30مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔کاروائی میں تین ہوٹلوں کی انتظامیہ کے خلاف سیکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔تھانہ سٹی کی حدود میں واقع ہوٹلوں میں سرچ آپریشن کی کاروائی جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رات گئے عمل میں لائی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ اورمشتبہ افراد کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے اور سرچ آپریشن کے اس سلسلے میں ایک اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی اسلام الدین کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے گزشتہ شب اندرون شہرمختلف مقامات پر واقع مقامی ہوٹلوں ،گیسٹ ہاؤسز ،سرایوں اور مسافر خانوں پراچانک چھاپے مارے ۔تلاشی آپریشن کی کاروائی میں پولیس نے مختلف ہوٹلوں میں مقیم افراد کے کوائف چیک کئے اور شناختی دستاویزات پیش نہ کرنے والے تیس مشتبہ افراد کو موقع پر گرفتار کرکے چھان بین کیلئے تھانہ سٹی منتقل کردیا۔آپریشن کی کاروائی رات گئے تک جاری رہی اور اس دوران ایک سو سے زائد ہوٹلوں،گیسٹ ہاؤسز،سرایوں،رہائشی پلازوں اور مسافر خانوں کی سیکورٹی انتظامات کو بھی چیک کیا گیااورپرانا لاری اڈہ میں واقع تین مقامی ہوٹلوں شاہین ہوٹل،سپین زر ہوٹل اور عوامی مسافر خانہ کی انتظامیہ کے خلاف معیار کے مطابق حفاظتی انتظامات نہ کرنے پرسیکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ اول