ٹی ایم اے دوسال کیلئے خصوصی گرانٹ مہیا کی جائے گی ، عنایت اللہ

ٹی ایم اے دوسال کیلئے خصوصی گرانٹ مہیا کی جائے گی ، عنایت اللہ

 پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ نئے بنائے گئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کودو سال کے لئے خصوصی گرانٹ مہیا کی جائے گی اور اس ضمن میں ایک سمری محکمہ خزانہ کو بھیجی جائے گی تاکہ یہ نئے بلدیاتی ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز تحصیل ناظمین اورنائب ناظمین کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری لوک کونسل بورڈ نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ نئی بننے والی ٹی ایم ایزمیں اسامیاں پیداکرنے کے لئے ایک معیاری ڈھانچہ بنائیں تاکہ ان ٹی ایم ایزمیں اسامیوں کو جلد ازجلد پر کرکے کام شروع کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ تحصیل ناظمین اور نائب ناظمین کی تنخواہوں ،دفتری اخراجات اور دیگر مراعات کا مسئلہ 10دن کے اندر اندرحل کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ان اداروں کااستحکام اور تحفظ جماعت اسلامی کے سیاسی وژن کا حصہ ہے اور جماعت اسلامی اور موجودہ صوبائی حکومت اس نظام کی پشت پر کھڑی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ اول