ممتاز قادری کو پھانسی دیکرملک میں ایک نیا مسئلہ کھڑا کر دیا گیا،حافظ سعید

ممتاز قادری کو پھانسی دیکرملک میں ایک نیا مسئلہ کھڑا کر دیا گیا،حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے ممتاز قادری کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت پہلے ہی سخت مشکلات سے دوچار ہے اور بیرونی قوتیں اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منظم سازشیں کر رہی ہیں۔ ان حالات میں حکومت کی طرف سے ممتاز قادری کو پھانسی دیکرملک میں ایک نیا مسئلہ کھڑا کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے مسئلہ کی حساسیت کو پیش نظر رکھنے کی بجائے جس طرح بغیر سوچے سمجھے انداز میں ممتاز قادری کو پھانسی دی گئی ہے اسے کسی صورت درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ علماء کرام اورتمام دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کو باہم مل بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے اور حکومت پر دباؤ بڑھانا چاہیے کہ وہ اپنی سمت درست رکھے اور ایسے اقدامات نہ اٹھائے جائیں جن سے ملک و ملت کے استحکام کو نقصان پہنچتا ہو۔