قتل کے مقدمہ میں ملزم مبشر فیاض کی درخواست ضمانت خارج

قتل کے مقدمہ میں ملزم مبشر فیاض کی درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر مخالف امیدوار کے سپورٹر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملزم مبشر فیاض کی درخواست ضمانت خارج کر دی اور کیس کی سماعت 8مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس نے چالان طلب کرلیا، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ مقدمہ کا چالان ابھی تک پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ آئندہ تاریخ پیشی پر چالان پیش کیا جائے، عدالت نے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم مبشر فیاض نے اپنے کونسل کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی جس پر عدالت نے سماعت مکمل کرنے اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد خارج کر دی، ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر