پشاور ،مسلح افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

پشاور ،مسلح افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر)تھا نہ چمکنی کے حدود جی ٹی روڈ پر موٹر کار میں سوار مسلح افراد نے پولیس ناکہ بندی پر موجود اہلکاروں پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور موٹر کار سڑک پر چھوڑ کر خود فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے ایس ایچ او چمکنی کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز حاجی کیمپ سے آنیوالی موٹر کار نمبر RLD-526 کو رکنے کا اشارہ کیا مگر گاڑی میں سوار افراد رکنے کی بجائے فرارہونے کی کوشش کی اس دوران جی ٹی روڈ پر تھانہ کے قریب موجود ناکہ بندی پر موجود پولیس اہلکاروں نے جب گاڑی کو روکنا چاہا تو اس میں سوار مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے پولیس اہلکار بال بال بچ گئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور گاڑی سڑک پر چھوڑ کر خود فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے موٹر کار اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔