رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 رکنی گروہ گرفتار

رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 رکنی گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور پولیس نے کا روا ئی کر تے ہو ئے رہزنی اور ڈکیتی کے وارداتو ں میں ملوث 7رکنی گرو ہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 10لاکھ روپے نقد ی ، ایک عدد مو ٹر سا ئیکل ، آٹو رکشہ ، چار عدد پستو ل اور چار عدد مو بائل فونز بر آمد کر لی اے ایس پی فقیر آباد وسیم ریا ض کے مطابق 25جنو ری 2016کو مد عی فواد امین ولد امین جان سکنہ ککڑ گا ؤ ں چا رسدہ روڈ نے تھا نہ فقیر آباد میں رپو رٹ درج کرا تے ہو ئے پولیس کو بتا یا کہ وہ اپنے والدہ مسما ۃ (ش)کے سا تھ نجی بینک سے 12لاکھ روپے نکا ل کر واپس آٹو رکشہ میں آ رہے تھے کہ دلہ زاک روڈ کے قریب تین موٹر سا ئیکل سوار مسلح رہزنو ں نے ان سے اسلحہ کی نو ک پر رقم لیکر فرار ہو گئے جس پر اعلی آفسر ا ن نے نو ٹس لیتے ہو ئے انو سٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کا روا ئی کر تے ہو ئے رہزن اور ڈکیت گروہ کا سر غنہ فر زند علی سمیت ملزم یو سف ،یا سر، فیصل ، حیا م ، سید علی اور ہما د علی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 10لاکھ روپے نقد ی ، چار عدد پستول ، درجنو ں کا رتو س ، ایک عدد مو ٹر سائیکل اور آٹو رکشہ بر آمد کر لیا گیا اے ایس پی نے بتایا کہ ملزمو ں نے ابتدا ئی تفتیش کے دوران پشاور شہر کے مختلف تھا نہ جا ت کے حدود میں رہزنی اور ڈکیتی کے کئی وارداتیں کا اعترا ف کیا ہوا ہے تاہم ان ملزمو ں کے خلاف مقد مہ درج کر کے مذید تحقیقا ت جا ری ہے ۔