کراچی ،پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا

کراچی ،پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں محافظ ہی لٹیرے بن گئے ، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم کے بعد اب پولیس اہلکار ڈکیتیوں میں بھی ملوث ہیں ۔ تھانہ الفلاح کے علاقہ عظیم پورہ میں ایک گھر میں ڈکیتی کے الزام میں آٹھ نامعلوم اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ کراچی میں الفلاح تھانے کی حدود عظیم پورہ میں پولیس موبائل پر آٹھ کے قریب اہلکار ہیرا شہزاد نامی شخص کے گھر میں تلاشی کے بہانے داخل ہوئے اور گھر کے قیمتی سامان کا صفایا کرگئے ۔ پولیس کے مطابق ہیرا شہزاد نے ڈکیتی کی اس واردات کا مقدمہ نامعلوم پولیس اہلکاروں کیخلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کرا دیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس موبائل میں سوار 7 سے 8 اہلکار گھرمیں لوٹ مار کے دوران لائنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ۔ گھر کی تلاشی میں 2 لاکھ 98 ہزار روپے مالیت کا سامان لوٹا گیا ۔ مدعی نے اعلی پولیس حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے لٹیرے اہلکاروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر