اسلام محبتیں بانٹنے اورنفرتوں کو مٹانے کا درس دیتا ہے،یعقوب ورک

اسلام محبتیں بانٹنے اورنفرتوں کو مٹانے کا درس دیتا ہے،یعقوب ورک

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)چئیرمین ورک گرو پ چوہدری یعقوب ورک نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی اور پیارو محبت کادین ہے جو انسانیت کوبھائی چارے اور اخوت ویگانگت کا درس دیتا ہے۔ اسلام محبتیں بانٹنے اورنفرتوں کو مٹانے کا درس دیتا ہے۔ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جو زندگی کے ہر پہلو کی عکاسی کرتا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کی خاطر اسلامی تعلیمات کو اپنا شعار بنانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر عمیق نگاہی سے مطالعہ کیا جائے تو ہر مسائل کا حل قرآن و سنت کی تعلیم میں موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانان ملک کا قیمتی اثاثہ ہے جہاں انکی دنیاوی تعلیم لازمی ہے وہاں اسلامی تعلیمات سے آشنائی بھی موجودہ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی روشنی میں ہم اپنے آج اور کل دونوں کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وطن عزیز کے وسیع تر مفاد کی خاطر خلوص ونیت سے اسلامی تعلیمات و افکار کو اپنا نصب العین بنائیں ۔ اسی میں ہماری عظمت اور پاکستان کی فلاخ کا راز مضمر ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر