کمالیہ ،مقامی صحافی چوہدری محمد حسین عابد کے بھائی کی دعوت ولیمہ سیا سی اجتماع بن گئی

کمالیہ ،مقامی صحافی چوہدری محمد حسین عابد کے بھائی کی دعوت ولیمہ سیا سی ...

کمالیہ (نامہ نگار228نمائندہ پاکستان) مقامی صحافی چوہدری محمد حسین عابد کے بھائی کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی۔ سیاسی مخالفین ایک ہی میز پر بیٹھے دکھائی دئیے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سینئر صحافی چوہدری محمد حسین عابد کے چھوٹے بھائی حافظ محمد افضل کی دعوت ولیمہ کی تقریب کا انعقا د کیا گیا ، جس میں ایم این اے مسلم لیگ (ن) و چےئر مین قائمہ کمیٹی چوہدری اسد الرحمن، ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نازیہ راحیل، سابق وزیر خالد خاں کھرل، سابق ضلعی ناظم و رہنما پی ٹی آئی چوہدری اشفاق، رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری سلیم الٰہی گجر، سابق تحصیل ناظم مخدوم اختر عباس کرمانی ، چےئر مین یونین کونسل نمبر 61 چوہدری شاہد اقبال گجر، چےئر مین یونین کونسل نمبر 59 سردار فرحان سعید گجر، سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری صدیق پیارا، سابق نائب ناظم امداد حسین نوری ، سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالد سردار،رہنما تحریک انصاف آصف عباس کاٹھیا، ڈی ایس پی کمالیہ رانا خالد رشید، ایکسین واپڈا افضل کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ چوہدری خالد محمود، ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ ملک اکبر حیات، ایس ایچ او تھانہ پیر محل چوہدری عبد الرزاق سندھو،تحصیل میونسپل آفیسر رانا محمد نواز، تحصیل رابطہ آفیسر بہادر علی ،سردار اکرم ڈوگر، سابق سٹی ناظم چوہدری رشید گجر، سردار یونس گجر، صحافیوں فیض گجر، امجد سعید، محمد حسین عابد، محمد امجد رانا، محمد افضل بھولا، عمران سدھو، عبدا لرزاق پنوار، ندیم عباس قمر، ملک نعیم سرور برسالوی، محمد نعیم خاں سمیت دیگر سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ولیمہ کی تقریب میں سیاسی مخالفین نے ایک ہی میز پر بیٹھ کر کھانا کھایا اور خوش گپیوں میں مصروف نظر آتے رہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر