کراچی: ماں کے قاتل کی بہن نے بیان قلمبند کرادیا

کراچی: ماں کے قاتل کی بہن نے بیان قلمبند کرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ماں کے قتل کے الزام میں گرفتار غلام ربانی کی بہن نے بیان قلمبند کرادیاہے۔ملزم کی بہن نے تفتیشی افسر کو بتایا کہ ماں سے میرے جھگڑے کے دوران بھائی نے چھریوں کے وار سے ماں کو قتل کیا، عدالت نے آئندہ ہفتے ملزم کے خلاف چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی اسپتال میں زیر علاج بہن کو ہوش آگیا ہے اور اس نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرادیا ہے۔ بیان میں بہن کا کہنا تھا کہ اس کا اپنی والدہ سے جھگڑا ہورہا تھا کہ اسی دوران بھائی نے آکر چھریوں کے وار سے ماں کو قتل کردیا۔تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ ملزم کی بہن ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئی ہے۔بعد میں عدالت نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ ملزم غلام ربانی نے بوٹ بیسن کے علاقے میں 18فروری کو ماں کو قتل کردیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر