ڈیرہ ،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی ،ملزمان گرفتار

ڈیرہ ،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی ،ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایس ایچ اوکینٹ محمدعدنان کاپولیس نفری کے ہمراہ نیوخیرمحمدقبرستان میں قماربازی کی محفل پرچھاپہ‘بارہ جواریوں کوگرفتارکرکے ایک لاکھ روپے سے زائدکی رقم اورڈولی دانہ برآمدکرلیا‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اولیفٹیننٹ کمانڈر(ر)یاسرآفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ اوکینٹ محمدعدنان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نیوخیرمحمدقبرستان میں چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران قماربازی میں مصروف حنیف سکنہ تھلہ یلہ شاہ اورعصمت اللہ سکنہ خیرآبادسمیت بارہ جواریوں کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے اس موقع پر گرفتارملزمان سے 39400روپے کل داؤمنی اور63ہزار510روپے جامہ تلاشی پربرآمدکرلئے۔پولیس نے اس موقع پرڈولی دانہ بھی قبضے میں لے لیا۔کینٹ پولیس نے گرفتارملزمان کیخلاف 5/6قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر