بونیر ،غیرت کے نام پر نوجوان جوڑا قتل ،مقدمہ درج

بونیر ،غیرت کے نام پر نوجوان جوڑا قتل ،مقدمہ درج

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیس تھانہ ناواگئی کی حدود گاؤں سیدہ کلے لاڈوان میں مبینہ طور پر غیر ت کے نام پر لڑ کا اور لڑکی قتل،16سالہ مسماۃ (ر) اور 36سالہ نصیب گل ولد امیر محمدکو ملزمان شریف زادہ اور گل زادہ نے فائر نگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دئیے۔مقتول نصیب گل کے بھائی وزیر ولد امیر محمدنے پولیس تھانہ ناواگئی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ مقتولہ (ر) کے والد گل زادہ اور چحچا شر یف زادہ نے اسے اپنے حجر ے بلا یا اور اسلحہ اتشین سے فائر نگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے ایف ائی ار درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی۔لیکن تاحال کوئی گر فتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔واضح رہے کہ مقتول نصیب گل شادی شدہ اور بچوں کا باپ تھا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر