شیخو پورہ کے نواح میں بد اخلاقی کا اڈا چلانے ولالوں اور راہل دیہہ میں شدید لڑائی

شیخو پورہ کے نواح میں بد اخلاقی کا اڈا چلانے ولالوں اور راہل دیہہ میں شدید ...

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ صفدر آباد کے نواحی گاؤں تھوتھیاں میں فحاشی کے اڈا کا انکشاف کرنے والے گاؤں کے رہایشیوں اور اڈا چلانے والوں کے درمیان پولیس کی موجودگی میں ڈنڈوں سوٹوں کا آزادنہ استعمال کے بعد پنجاب پولیس نے گاؤں کے رہایشیوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کردی علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ ڈنڈوں سوٹوں سے مقامی خواتین سمیت4افراد شدید زخمی ہوگئے ،بتایا گیا ہے کہ منشاء وغیرہ نے پولیس کے ایمرجنسی نمبر15پر کال کرکے صفدر آباد پولیس کو اطلاع دی کہ قبحہ خانہ چلانے والی نائیکہ اپنے اڈے میں بدکاری کروا رہی ہے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بلقیس بی بی اسکے شوہر نواز اور عمران نامی شخص کو گرفتار کرلیا،جنہوں نے تھانہ میں پہنچ کر پولیس سے مبینہ طور پر مک مکاؤ کرنے کی کوشش کی جسکی بھنک پڑتے ہی علاقہ مکینوں نے پولیس کی سرپرستی میں چلنے والیے فحاشی کے اڈئے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا نعرہ بازی کے دوران بلقیس بی بی اور اسکے پکڑے جانے والے ساتھیوں نے پولیس کی موجودگی میں علاقہ مکینوں پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کردیا جسکے بعد مردوخواتین آپس میں گھتم گھتا ہوگئے دونوں جانب سے ہونے والی گھمسان کی لڑائی کے دوران پولیس وردی میں ملبوس پنجاب پولیس کے شیر جوانوں نے اندھا دھندہ ہوائی فائرنگ شروع کردی اس دوران ہونے والی اندھا دھند فائرنگ سے معجزانہ طور پر علاقہ مکین محفوظ رہے جبکہ علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیاعلاقہ مکینوں کا وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر