شجاع خانزادہ قتل کیس کیملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید آٹھ یوم کی توسیع
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سول جج و علاقہ مجسٹریٹ چوہدری شاہد حمید نے شجاع خانزادہ قتل کیس میں گرفتار ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید آٹھ یوم کی توسیع کردی ۔گزشتہ روز فاضل عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار ملزم قاسم معاویہ کو بھی عدالت کے رو برو پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں آٹھ یوم کی توسیع کر دی اور کیس کی سماعت 8مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔