مذہبی منافرت پھیلانے کاالزام،مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا

مذہبی منافرت پھیلانے کاالزام،مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)مذہبی منافرت پھیلانے والے کالعدم تنظیم کے کارکن کے خلاف مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی فورس حکام نے عدالت میں جمع کرادیا، مقدمہ کی نقول تقسیم جبکہ فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی گئی، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مذہبی منافرت کیس کی سماعت شروع کی تو سی ٹی ڈی حکام نے کالعدم تنظیم کے کارکن ابراہیم عرف معاویہ کے مقدمہ کا چالان جمع کرادیا، عدالت نے ملزم میں مقدمہ کی تقول تقسیم کر دیں اور فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت ملتوی کر دی، ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی حکام نے مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا۔