اغواء برائے تاوان کے ملزم میاں بیوی کوشناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا

اغواء برائے تاوان کے ملزم میاں بیوی کوشناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے نوجوان کو اغواء کرکے اس کے لواحقین سے لاکھوں روپے تاوان طلب کرنے والے میاں بیوی کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا، گزشتہ روز تھانہ روات پولیس نے عدالت میں ملزم نسیم اور اس کی بیوی مسماۃ عائشہ کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کے خلاف نوجوان کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج ہے جن کو گرفتار کیا گیا استدعا ہے کہ دونوں ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا جائے عدالت نے دونوں کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر