کراچی :بجلی کی تاریں گرنے سے درجنوں موٹر سائیکلیں جل گئیں

کراچی :بجلی کی تاریں گرنے سے درجنوں موٹر سائیکلیں جل گئیں

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے نیو کراچی میں بجلی کی تاریں ٹرک پر گرنے سے درجنوں موٹر سائیکلیں جل گئیں جبکہ3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی یوپی موڑ کے قریب لوڈنگ ٹرک پر بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گرنے کے باعث آگ لگ گئی ۔ آگ نے لمحوں میں شدت اختیار کی اور پورے ٹرک کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں موجود درجنوں موٹر سائیکلیں جل گئیں جبکہ قریب کھڑی تین گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا ۔ عینی شاہد کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر