کاروان انصاف کھپرو پہنچ گیا، ریلی اور جلسے کا انعقاد

کاروان انصاف کھپرو پہنچ گیا، ریلی اور جلسے کا انعقاد

تھرپار (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی ممبرسازی میں نظام کی تبدیلی کے لیے تھر پار کے لوگوں نے عمران خان کو اپنا لیڈر مان لیا،کھپرو میں شاندار ریلی بڑے بڑے وڈیروں اور منتخب نمائندوں کے تاریخ ساز ریلی اور جلسے سے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے ،تھر کے لوگ اپنی بھوک اور غربت کو بھول کر عمران خان زندہ باد کے نعرے لگانے میں سندھ کے تمام اضلاع کو پیچھے چھوڑ گئے !کاروان انصاف اور اس کے ارد گردلگے ممبر سازی کے کیپموں پر عوام کا بھاری تعدا د میں رش تھر کے لوگوں نے عمران خان کی شان پر بنائے گئے نغموں کو فرمائشی انداز میں بار بار سنا اور کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی کے استقبال کے لیے نکالی گئی ریلی نے کھپرو کے گلی محلوں اور بازاروں میں خوب رنگ جمایا اور تبدیلی کے حق میں نعروں کی گونج کو صوبے میں حکومت کے دعوے داروں تک پہنچادیا کہ اس بار سندھ کسی اور کا نہیں عمران خان کا ساتھ دیگا۔حلیم عادل شیخ نے عوام کے جم غفیر کی اس قدر بڑی تعداد میں شرکت کوزبردست انداز میں سراہا اور خوب دیر تک تھر کی عوام کا شکریہ ادا کیاجس نے کاروان انصاف کو امید سے زیادہ پزیرائی بخشی ،انہوں نے کہا کہ جب تھر جاگتا ہے تو سندھ میں عام آدمی بھی بیدار ہوجاتا ہے اور عمرا ن خان کا جو پیغام ہم لیکر آئیں ہیں اسے تھر کی عوام نے جس انداز میں قبول کیا ہے اور جو پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے !اس کے لیے صوبہ سندھ کی پوری عوام ہی مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ ہمارا ساتھ اس لیے بھی دے رہے ہیں کیونکہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ ان کے وہ لیڈر جو کبھی روٹی کپڑا ور مکان دینے کا وعدہ کرتے تھے آج وہ یا تو جیل میں ہیں یا ضمانتوں پر یا پھر احتساب کے ڈر سے بھاگنے کے لیے پر تول رہے ہیں, پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی شاندارانداز میں سندھ کے لوگوں نے ہمیں خوب عزت سے نوازا ہے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ سندھ کے لوگ قائد عمران خان کو ہی سندھ کے بہتر مستقبل کی ضمانت سمجھتے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر