شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،مصباح الدین فرید

شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،مصباح الدین فرید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسم گرما کے آغاز سے ہی کراچی شہرمیں پانی کی فراہمی کے نظام پر کڑی نگاہ رکھی جائے شہر کے دیگر علاقوں سمیت آخری سرے پر آباد علاقوں کے مکینوں کو بھی ہر صورت پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، پانی کی فراہمی پر مامور عملہ واٹربورڈ کی اہم تنصیبات سمیت چھوٹی بڑی لائنوں کا وقتاً فوقتاً معائنہ کرے رساؤ کی فوری مرمت کرکے پانی کے ضیاع کو ہر صورت روکا جائے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ایم ڈی واٹربورڈ کی افسران کو ہدایت ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے اپنی زیر صدارت منعقعدہ اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو شہریوں کو پانی کی منصفانہ اور بلاتعطل فراہمی پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں ،حب ڈیم خشک ہونے کے باعث پانی کی صورتحال اور موسم کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کے باعث پانی کی طلب میں اضافے کے سبب انہوں نے ہدایت کی ہے کہ واٹربورڈ پانی کی دریائے سندھ سے وصولی سے لے کر اسے کراچی کے آخری سرے کے علاقوں کے مکینوں تک پہنچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز کو ہدایت کی کہ وہ سپرنٹنڈنگ انجینئر ، چیف انجینئراور ایگزیکٹیو انجینئرز کو اپنے علاقے میں والوز آپریشن کی کٹری نگرانی کا پابند بنائیں ،ناغہ کے نظام پر سو فیصد عمل درآمد کرایا جائے اور شہر کے تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ دھابیجی سمیت واٹربورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں پر پمپس سمیت دیگر مشینری کو درست حالت میں رکھا جائے ، واٹرڈسٹری بیوشن کا عملہ دیگر شعبہ جات کے ساتھ رابطے میں رہے اور مین لائنوں سمیت دیگر ذیلی لائنوں کی کڑی نگرانی کی جائے انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کی لائنوں سے رساؤ کے خاتمے کے لئے آج سے ہی بھرپور مہم چلائی جائے ،پمپنگ اسٹیشنزپر بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی صورت ایندھن کے متبادل انتظامات ہونے چاہیں ، انہوں نے کہا کے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے بھی انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر