آئی ڈی پیز کے مسائل کو ترجئحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا:اقبال ظفر جھگڑا
ہنگو(بیورورپورٹ)صوبہ اور فاٹا کے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ لیکر چلونگا ،ائی ڈی پیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ھنگو قوم درسمند اور پلوسین وزیر کی حد برداری کا تنازعہ بھی حل کیا جائے گا ا،ورکزئی کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، مسلم لیگ ن کی حکومت فاٹا میں ائی ڈی پیز واپسی اباد کاری اور بحالی پر بھر پور توجہ دے رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبہ خیبر پختونخواہ و فاٹا کے نئے نامزد گورنر ظفر اقبال جھگڑا نے پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبائی سینئر نائب صدر الحاج محمد فرید مفکر کی قیادت میں اورکزئی پریس کلب کے جرنلسٹس ٹی یو جے فاٹا کے سینئر نائب صدر شہید خان اورکزئی ،اورکزئی پریس کلب کے صدر صالح دین اورکزئی ،اورکزئی پریس کلب کے جی ایس خان زمان اورکزئی ،صحافی ایثارالحق ،سخی مرجان ،ممتاز قبائلی ملک ،ملک ممتاز اورکزئی ،و دیگر پر مشتمل وفد سے اپنے دفتر اسلام آباد میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر الحاج محمد فرید مفکر کو یقین دلایا کہ قوم درسمند اور پلوسین وزیر کے درمیان سالوں پرانا تنازعہ حل کیا جائے گا اس کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے اورکزئی صحافیوں کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ قبائلی متاثرین کے مسائل سے ہم بخوبی اگاہ ہیں ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اس سال میں متاثرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت فاٹا میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کے بحالی متاثرین کی بحالی و اباد کاری اور تبا ہ شدہ املاک کی تعمیر و مرمت کو اولین ترجیح دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی بحالی ،تعلیم اور صحت کے اداروں کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے گورنر نے کہا کہ میں فاٹا اور صوبے میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ لیکر چلونگا کسی کوسیاسی اختلافات کے بناء پر نظر انداز نہیں کیا جائے گا پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر الحاج محمد فریدمفکر،ٹی یو جے فاٹا کے سینئر نائب صدر شہید خان اورکزئی اورکزئی پریس کلب کے صدر صالح دین اورکزئی ،ممتاز قبائلی رہنماء ملک ممتاز اورکزئی و دیگر صحافیو ں نے ظفر اقبال جھگڑا کو خیبر پختونخواہ کے گورنر نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کر تے ہوئے ان کو گلدستے پیش کئے ۔