آٹھویں جماعت کے امتحانات کے نتائج تیار ،اعلان 31 مارچ کو کیا جائیگا

آٹھویں جماعت کے امتحانات کے نتائج تیار ،اعلان 31 مارچ کو کیا جائیگا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن ( پیک) کے زیر اہتمام صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے ہونے والے امتحانات کا رزلٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ پیک انتظامیہ کے مطابق آٹھویں جماعت کے رزلٹ کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔ دوسری جانب آٹھویں جماعت کے امتحانات میں 22 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی جس میں آٹھویں جماعت کے انگریزی اور ریاضی کے پرچوں میں ایف اے اور بی اے لیول کے سوالات دئیے گئے تھے۔ جس سے طلباء و طالبات اور ان والدین نے شدید احتجاج بھی کیا تھا جس میں بڑے پیمانے پر طلبا و طالبات کے فیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پیک کے ڈائریکٹر و کنٹرولر عثمان لون کا کہنا ہے کہ آٹھویں جماعت کا تیار ہونے والا رزلٹ بہتر ہو گا اس میں پیشگی کسی قسم کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر