گینگ وار ملزم ریاض عرف ڈانسر پولیس کے حوالے

گینگ وار ملزم ریاض عرف ڈانسر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گینگ وار ملزم ریاض عرف ڈانسر کو رینجرز نے کلہ کوٹ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ریاض عرف ڈانسر 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں تھا۔ملزم لیاری عمر لین میں گینگ وار رزیر بلوچ گروپ کا کمانڈر تھا، ملزم اغوا برائے تاوان،قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر